ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 27, 2024 10:16 PM

printer

خارجہ سکریٹری وِکرم مِسری اور جاپان کے خارجی امور کے نائب وزیر نے بھارت-جاپان ڈائیلاگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی

خارجہ سکریٹری وِکرم مِسری نے آج ٹوکیو میں جاپان کے خارجی امور کے نائب وزیر Masataka Okano کے ساتھ اہمیت کے حامل کاروبار اور ٹیکنالوجی سمیت اقتصادی سکیورٹی پر بھارت-جاپان ڈائیلاگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ اِس بات چیت میں، جس کا اعلان، اِس سال 20 اگست کو نئی دلّی میں بھارت – جاپان 2+2 وزارتی میٹنگ میں کیا گیا تھا، دونوں ہی حکومتوں کی وزارتوں، محکموں، ایجنسیوں کے متعلقہ فریقوں نے شرکت کی۔ اِس میٹنگ سے متعلقہ اقتصادی سکیورٹی پالیسیوں اور شراکت داری کو مستحکم کرنے پر بات چیت کے تبادلے کا ایک موقع فراہم ہوا ہے تاکہ صنعت کی تعمیر اور ٹیکنالوجی سے متعلق لچک کیلئے تحقیق اور اہم ٹیکنالوجیوں کو اپنایا جاسکے۔

طرفین نے اقتصادی مفادات کا تحفظ کرنے اور لچک دار سپلائی چین تیار کرنے نیز شناخت شدہ سیکٹروں میں بھارت اور جاپان کے کلیدی افراد کے درمیان کاروبار اور تعلیمی شراکت داری کی خاطر ستائش کی پالیسی کو اپناکر اہم بنیادی ڈھانچے میں قریبی تعاون کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ دونوں ہی ملکوں نے عام مفادات کے سیکٹروں میں ہنر کے تبادلے اور مہارت کو بڑھانے میں سہولت پیدا کرنے کیلئے طریقے دریافت کئے۔ طرفین نے مرکوز شعبوں میں جامع اشتراک کو وسعت دیئے جانے کے ذریعے ٹھوس نتائج حاصل کرنے سے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے بھارت – جاپان خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی شراکت داری کی عصری اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اس بات چیت اہم اور بروقت کارروائی سے تعبیر کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں