حیدرآباد کے مضافات میں راشٹرپتی نیلائم، بولارَم میں کل سے شروع ہوئے پھولوں اور باغبانی فیسٹول، اُدیان اُتسو 2025 کا 6 ہزار سے زیادہ لوگ نظارہ کرچکے ہیں۔ 12 دنوں تک چلنے والے اُدیان اُتسو کا راشٹرپتی نیلائم، بولارَم میں دلّی کے راشٹرپتی بھون کے اَمرِت اُدیان کی طرز پر انعقاد کیا گیا ہے۔ اُدیان اُتسو، قدرت اور باغبانی کا شوق رکھنے والوں کو پھولوں کی مختلف اقسام اور دیگر پودوں کا نظارہ کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتے ہیں۔×
Site Admin | January 3, 2025 9:54 AM | UDYAN UTSAV