July 28, 2024 10:19 AM

printer

حکومت کے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کیلئے زبردست مانگ کی وجہ سے سال 2030 تک ملک میں اسٹیل کی پیداوار 300 ملین ٹن کو پار کرجائے گی۔

حکومت کے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کیلئے زبردست مانگ کی وجہ سے ملک میں اسٹیل کی پیداوار سال 2030 تک 300 ملین ٹن پار کرجانے کا امکان ہے۔ نئی دلّی میں بھارت چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیل کے سکریٹری ناگیندر ناتھ سنہا نے کہا کہ حکومت کے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کے سبب اسٹیل کی موجودہ مانگ کافی زیادہ ہے اور اِس میں تقریباً 10 فیصد کے اضافے کا امکان ہے۔ جناب سنہا نے مزید کہا کہ مضبوط GDP کی شرحِ نمو نیز سرکاری اور نجی دونوں سیکٹروں کی جانب سے بنیادی ڈھانچے پر مسلسل زور کے دوران اسٹیل کی مانگ زیادہ رہے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں