حکومت کی ملکیت والے بھارت سنچار نگم لمیٹڈ، BSNL نے سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 262 کروڑ روپے کا منافع درج کیا ہے۔ یہ حصولیابی، عوامی شعبے کی کمپنیوں کو مستحکم کرنے کے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے اور سبھی کے لیے جامع، کفایتی اور قابل دسترس مواصلاتی خدمات کو یقینی بناتی ہے۔
نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مواصلات کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ سترہ سال میں پہلی مرتبہ BSNL نے سہ ماہی بنیاد پر منافع درج کیا ہے۔ جناب سندھیا نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی مواصلات کے شعبے کو بھارت کے ڈیجیٹل مستقبل کی شاہراہ قرار دیا ہے۔