حکومت کی ایک اہم پہل ”اسٹارٹ اپ“ انڈیا نے آج 9 سال مکمل کرلیے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد اسٹارٹ اپ کلچر پر اثر انداز ہونا اور ملک میں اختراع اور کاروبار کے لیے ایک مضبوط اور سب کی شمولیت والا ایکو نظام قائم کرنا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اسٹارٹ اپ انڈیا پہل نے ملک میں روزگار حاصل کرنے کے بجائے روزگار تشکیل دینے میں ایک مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام اور یکسر تبدیلی والے بھارت تعمیر کرنے کی خاطر مختلف پروگرام شروع کیے ہیں۔
ایک رپورٹ
VC/ Dipendra
پچھلے نو سالوں میں، اسٹارٹ اَپ انڈیا پہل نے ملک میں ایک درخشان صنعت کاری ایکو نظام تشکیل دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک لاکھ 59 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اَپس کے ساتھ بھارت نے خود کو مضبوطی کے ساتھ دنیا کے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اَپ ایکو نظام کے طور پر قائم کیا ہے۔ ملک میں مختلف شعبوں میں 16 لاکھ سے زیادہ براہِ راست ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں۔ اسٹارٹ اَپ انڈیا پہل کے تحت مختلف فلیگ شپ اسکیموں کا آغاز کیا گیا تاکہ اسٹارٹ اَپس کو ان کی ترقی کے سفر کے دوران مختلف مراحل میں جامع مدد فراہم کی جا سکے۔