ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 24, 2024 3:36 PM

printer

حکومت کل نئی دلی میں ایک قومی مہم ”اب کوئی بہانہ نہیں“ کا آغاز کرے گی

حکومت کل نئی دلی میں ایک قومی مہم ”اب کوئی بہانہ نہیں“ کا آغاز کرے گی۔ اس مہم کے تحت عوام، حکومت اور کلیدی متعلقہ فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صنف پر مبنی تشدد کا خاتمہ کرنے کی غرض سے قانونی کارروائی کے متقاضی اقدامات کریں۔

یہ مہم خواتین اور بچوں کی بہبود اور دیہی ترقی کی وزارتوں کی ایک تعاون پر مبنی کوشش ہے جسے UN Women یعنی اقوام متحدہ کی خواتین کی معاونت حاصل ہے۔

مہم کے دوران، ”اب کوئی بہانہ نہیں“ کے موضوع پر ایک فلم کی نمائش کی جائے گی۔ جس میں صنف پر مبنی تشدد کے خاتمے کا عہد کرنے کے لیے ہر شہری سمیت سبھی متعلقہ فریقوں کی جوابدہی کی ضرورت کو اجاگر کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں