وزیراعظم نریندرمودی نے زور دے کر کہا ہے کہ اُن کی حکومت کا ہدف بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک کی صورت عطا کرنا ہے۔ یہ ایک ایسا تصور ہے جو ووٹ بینک کی سیاست سے ماورا ہے۔ ایک میڈیا تنظیم کی جانب سے آج نئی دلی میں منعقدہ لیڈرشپ سمٹ میں موجود شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے اس بات کا ذکر کیا کہ حکومت”عوام کے ذریعہ اور عوام کے لئے“ کے ترقی کے منتر پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب لوگ اُن کی حکومت پر بھروسہ کرتے ہیں، تو ترقی کے اثرات گہرے ہوجاتے ہیں۔جناب مودی نے کہاکہ حکومت ترقی کے ایک ایسے ماڈل پر عمل کررہی ہے جس میں سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کو راہ دیتا ہے اور اِس کے نتیجے میں ملک کے شہریوں کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بے یقینی کی صورتحال نے سات دہائیوں تک جموں وکشمیر کو تشدد میں گھیرے رکھا لیکن آج اِس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ ملک بھر کے اخبارات خطے میں نئے ریکارڈ قائم کرنے والی ووٹنگ کی رپورٹیں دے رہے ہیں۔
Site Admin | November 16, 2024 9:15 PM