حکومت کا جدید ترین بھاشنی پلیٹ فارم، اترپردیش کے پریاگ راج میں مہا کمبھ میں آنے والے عقیدتمندوں اور یاتریوں کو کثیر لسانی رسائی فراہم کر رہا ہے۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کا بھاشنی پلیٹ فارم، گیارہ زبانوں میں ترجمہ اور آواز پر مبنی بروقت مدد فراہم کر رہا ہے۔ اِس پلیٹ فارم کے ذریعے وہاں آنے والے لوگ اپنی مادری زبان میں گمشدگی اور تلاش سے متعلق شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ Kumbh Sah’AIyak Chatbot میں بھاشنی ترجمے سے متعلق مدد بھی دستیاب ہے، جو بغیر رکاوٹ بروقت اطلاعات اور سَمت بتانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اترپردیش کے پولیس محکمے نے بھاشنی ایپ میں ترجمے کی خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے فیلڈ افسران کو تربیت دینے کیلئے بھاشنی ایپ کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ پریشانی کے شکار اُن عقیدتمندوں کی مشکلات سمجھی جاسکیں، جو اپنی مادری زبان میں مدد کے خواہاں ہیں۔
Site Admin | January 14, 2025 9:38 PM