وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت Nimisha Priya کو، یمن حکومت کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے کے معاملے میں، اُس کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ Nimisha ایک بھارتی نرس ہے اور وہ یمن میں رہ رہی ہیں۔ اِس کیس سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت، یمن کے اِس واقعے سے واقف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت یہ سمجھتی ہے کہ محترمہ Priya کا کنبہ مدد کیلئے دیگر متبادل بھی تلاش کررہا ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق Priya کا تعلق کیرالہ سے ہے اور وہ یمن میں قتل کے ایک کیس میں مجرم گردانی گئی ہیں۔ x
Site Admin | December 31, 2024 2:26 PM
حکومت نے یمن میں بھارتی نرس کو سنائی گئی سزائے موت کے معاملے میں اُن کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے
