ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 6, 2024 9:56 PM

printer

حکومت نے ہونہار طلباء کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے پی ایم- ودیا لکشمی اسکیم کو منظوری دے دی ہے

سرکار نے ہونہار اور باصلاحیت طالب علموں کو مالی مدد فراہم کرنے کی غرض سے PM-Vidyalaxmi اسکیم کو منظوری دی ہے۔ آج نئی دلّی میں کابینہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ طلبا، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے collateral free اور غیر ضمانتی قرضے حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم اِس لیے نافذ کی گئی ہے کہ مالی خستہ حالت، بھارت کے کسی بھی نوجوان کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ نہ بنے۔

اسکیم کے مطابق ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کے قرضے کیلئے 75 فیصد گارنٹی سرکار کی طرف سے فراہم کی جائے گی تاکہ بینک اِس میں توسیع کرسکے۔

10 لاکھ روپے تک کے قرض کیلئے شرحِ سود میں 3 فیصد کی مالی مدد اُن طالب علموں کو فراہم کی جائے گی،  جن کے کنبے کی سالانہ آمدنی 8 لاکھ روپے تک ہے۔ اِس اسکیم سے 7  لاکھ طلبا کو فائدہ ہوگا۔ اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے طلبا، تعلیمی قرض کے PM-Vidyalaxmi پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں۔

تعلیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ 3 ہزار 600 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ PM-Vidyalaxmi کی کابینہ سے منظوری، اعلیٰ تعلیم کے راستے کی رکاوٹوں کو دور کرے گی اور ملک کے نوجوانوں کو اپنا خواب پورا کرنے کے لائق بنائے گی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب پردھان نے کہا کہ یہ اسکیم اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ مالی تنگ دستی، طلبا کو تعلیم حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں