July 23, 2024 9:52 AM

printer

حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کوئلے کی گھریلو پیداوار میں 2023-24 میں 11 اعشاریہ چھ۔پانچ فیصد تک اضافہ ہوا ہے

حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کوئلے کی گھریلو پیداوار میں 2023-24 میں 11 اعشاریہ چھ۔پانچ فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں پچھلے برسوں کے 893 اعشاریہ ایک۔نو ملین ٹن کے مقابلے سال 2023-24 میں کوئلے کی پیداوار 997 اعشاریہ دو۔چھ ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں کوئلے کی حقیقی مانگ میں پچھلے سال کے مقابلے میں اِس سال ایک ہزار 233 اعشاریہ آٹھ۔چھ ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں کوئلے کی زیادہ تر مانگ کو گھریلو پیداوار اور سپلائی کے ذریعے پورا کیا گیا ہے۔

جناب ریڈی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اندازے کے مطابق 2029-30 تک کوئلے کی مانگ میں ایک اعشاریہ پانچ بلین ٹنس کا اضافہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے کوئلے کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کا آغاز کیا ہے تاکہ ملک میں کوئلے کی غیر ضروری درآمدات کو ختم کیا جا سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں