حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 410 خصوصی POCSO عدالتوں سمیت 755 فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتیں کام کر رہی ہیں۔ یہ بات، قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ سے متعلق زیر التوا معاملات کی جلد سماعت اور اِسے نمٹانے کیلئے فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے مرکزی امداد یافتہ اسکیم پر عملدر آمد کر رہی ہے۔ جناب میگھوال نے کہا کہ اِس اسکیم کو ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے لاگو کیا گیا تھا، جسے اب بڑھاکر 31 مارچ 2026 تک کر دیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِن خصوصی عدالتوں نے اب تک دو لاکھ 53 ہزار سے زیادہ معاملات کو نمٹایا ہے۔
Site Admin | July 25, 2024 9:53 PM
حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 410 خصوصی POCSO عدالتوں سمیت 755 فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتیں کام کر رہی ہیں
