حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 165 ای ایس آئی اسپتال اور ایک ہزار 695 ای ایس آئی ڈسپنسریاں ہیں۔ راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں لیبر اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ ڈسپنسری-نیز-برانچ آفس سمیت 59 ای ایس آئی اسپتالوں، اور 141 ای ایس آئی ڈسپنسریوں کو ملازمین کی ریاستی بیمہ کارپوریشن، ESIC چلاتی ہے۔ جناب مانڈویا نے یہ بھی کہا کہ ESIC کے ذریعے چلائے جانے والے ESI اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں دو ہزار 675 مستقل ڈاکٹر اور 9 ہزار 442 نرسیں اور نیم طبی عملہ ہے۔
Site Admin | August 1, 2024 10:01 PM
حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 165 ای ایس آئی اسپتال اور ایک ہزار 695 ای ایس آئی ڈسپنسریاں ہیں
