ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 13, 2024 9:29 AM | GOVT-WEST ASIA

printer

حکومت نے کہا ہے کہ فلسطین کے تئیں بھارت کی پالیسی طویل عرصے سے ایک جیسی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ فلسطین کے تئیں بھارت کی پالیسی طویل عرصے سے ایک جیسی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ بھارت نے ایک محفوظ اور تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر فلسطین کی ایک خود مختار، آزاد اور قابلِ عمل مملکت کے قیام کی غرض سے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے دو مملکتی حل کی حمایت کی ہے تاکہ فلسطین اور اسرائیل دونوں شانہ بہ شانہ امن کے ساتھ رہ سکیں۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت کِرتی وردھن سنگھ نے کل راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ بھارت نے 7 اکتبور 2023 کو اسرائیل پر دہشت گردانہ حملوں اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں عام شہریوں کی جانوں کی اتلاف کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو خطّے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش ہے اور اُس نے جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی نیز مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے پُر امن حل پر زور دیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے مسئلے پر  اقوام متحدہ کی قراردادوں پر بھارت کی ووٹنگ اُس کی جانب سے بیان کردہ واضح پالیسی کے عین مطابق ہے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ بھارت کو مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور خطّے اور آس پاس کے علاقوں کے امن و استحکام پر پڑنے والے اس کے اثرات پر کافی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشیدگی کم  کر کے بات چیت اور سفارتکاری کے راستے پر واپس آنے پر زور دیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا بھارتی سفارتخانے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ حکام اور بھارتی برادری کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ بر وقت سفر سے متعلق ایڈوائزری جاری کر کے بھارتی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں