ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 6, 2024 10:14 PM

printer

حکومت نے کہا ہے کہ سفارتی مشن، بنگلہ دیش میں بھارتی باشندوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے

بھارت اپنے پڑوسی ملک میں افراتفری کے ماحول میں اپنے سفارتی مشنوں کے ذریعے بنگلہ دیش میں اپنے شہریوں کے ساتھ قریبی اور مربوط رابطہ رکھے ہوئے ہے۔ بنگلہ دیش کی صورتحال پر آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپنی جانب سے ایک بیان میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ اِس وقت بنگلہ دیش میں تقریباً 19 ہزار بھارتی باشندے ہیں جن میں 9 ہزار طالب علم شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اکثر طلباء، ڈھاکہ میں ہائی کمیشن کی صلاح پر کذشتہ مہینے پہلے ہی واپس بھارت پہنچ چکے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کو بتایا کہ نئی دلّی، اقلیتوں کی صورتحال سے متعلق حالات کی نگرانی کر رہی ہے۔ مختلف گروپوں اور تنظیموں کے ذریعے اُن کے تحفظ اور صحت وتندرستی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی رپورٹیں ملی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے سکیورٹی کے اداروں کے لیڈروں کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ انھوں نے مطلع کیا کہ انھوں نے فوری طور پر بھارت آنے کیلئے درخواست کی تھی اور وہ گذشتہ شام دلّی پہنچ گئی تھیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، نئی دلّی، ڈھاکہ میں حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطہ رکھے ہوئے ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں تیزی کے ساتھ حالات بدل رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں