حکومت نے کہا ہے کہ بھارت مچھلی کی پیداوار کے سلسلے میں دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ ایسا موجودہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی جانے والی مضبوط مالی اور تکنیکی امداد کے سبب ہوا ہے۔ لوک سبھا میں وقفہئ سوالات کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری صنعت کے وزیر راجیو رنجن سنگھ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تحت ماہی پروری کے شعبے میں 126 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 2013-14 میں ملک میں مچھلی کی پیداوار95 اعشاریہ سات لاکھ ٹن تھی،جبکہ 2023-24 میں یہ سالانہ 184 لاکھ ٹن سے زیادہ ہوگئی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ حکومت ماہی پروری سے وابستہ افراد کی بہبود کیلئے عہدبند ہے اور وہ اِن کی بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔x
Site Admin | February 11, 2025 3:32 PM
حکومت نے کہا ہے کہ بھارت مچھلی کی پیداوار کے سلسلے میں دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
