حکومت نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیلاب کی صورتحال تریپورہ میں گومتی دریا سے باندھ کا پانی چھوڑے جانے کے سبب نہیں ہے۔ آج جاری کئے گئے ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں اِس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہاں کے مشرقی سرحد سے متصل اضلاع میں سیلاب کی موجودہ صورتحال، تریپورہ میں گومتی دریا پر Dumbur باندھ کو کھولے جانے کے سبب پیدا ہوئی ہے۔ وزارت نے اِسے یہ کہتے ہوئے حقائق کے اعتبار سے غلط قرار دیا ہے کہ گومتی دریا کے نشیبی علاقوں میں گزشتہ کچھ روز میں شدید بارش ہوئی ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیلاب کی اصل وجہ ان بڑے نشیبی علاقوں سے پانی باندھ میں جانے کے سبب ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ وہ باہمی صلاح مشورے اور تکنیکی سطح پر تبادلہ خیال کے ذریعے آبی وسائل اور دریاؤں کے بندوبست سے متعلق معاملات اور باہمی تشویش کو حل کرنے کیلئے بدستور پُرعزم ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ایسے 54 مقامات ہیں جن سے دریاؤں کے ذریعے دونوں طرف کی سرحدیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔