ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 12, 2024 3:47 PM

printer

حکومت نے کہا کہ سڑک حادثات کے متاثرین کے مفت علاج سے متعلق اسکیم کا جلد ہی پورے ملک میں آغاز کیا جائے گا۔ اس پہل سے چھ ریاستوں میں دو ہزار سے زیادہ جانیں بچائی جاچکی ہیں۔

سڑک حادثے کے متاثرین کے مفت علاج کیلئے جلد ہی ملک بھر میں ایک اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں وقفہئ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ بات بتائی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ چھ ریاستوں میں جاری اِس اسکیم کو جلد ہی اترپردیش میں بھی شروع کیا جائے گا اور بعد میں اِسے پورے ملک میں نافذ کردیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت سڑک حادثے کے متاثرین اسپتالوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کا مفت علاج کراسکتے ہیں۔ جناب گڈکری نے کہا کہ مفت علاج کی اسکیم کی وجہ سے، اُن چھ ریاستوں میں 2 ہزار 100 زندگیاں بچائی گئی ہیں، جہاں یہ اسکیم ابھی نافذ ہے۔ شاہراہوں پر حادثے کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے ارکان سے درخواست کی کہ وہ ہر ضلعے میں حادثے کی روک تھام سے متعلق کمیٹی قائم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اترپردیش، تمل ناڈو، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ سڑک حادثے ہوتے ہیں۔ شہروں میں دلّی، بنگلورو اور جے پور میں سب سے زیادہ حادثے کے واقعات درج کئے گئے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں