ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 18, 2025 2:32 PM

printer

حکومت نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور سرکاری ویب سائٹ میں یکسانیت لانے کی غرض سے ڈیجیٹل برانڈ Identity مینوول جاری کیا

حکومت نے سبھی سرکاری ویب سائٹوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں یکسانیت لانے کے لیے آجDigital Brand Identity Manual جاری کیا۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جتن پرساد نے نئی دلی میں اِس کا اجراء کیا۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پرساد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت، آئی ٹی سپر پاور کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ گرانقدر پہل، ملک کے ڈیجیٹل ایکو نظام کو مستحکم کرے گی اور ٹکنالوجی میں اختراع کو فروغ دے گی۔ Digital Brand Identity Manual، ایک جامع دستاویز ہے، جو حکومت کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر حکومت کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمس کے درمیان ڈیجیٹل پہچان قائم کرے گا۔ اِس کا مقصد، متن اور خدمات کی آسان تلاش کے لیے شہریوں کے درمیان رابطوں کو ممکن بنانے کے لیے ڈیجیٹل ہم آہنگی کو یقینی بنانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں