حکومت نے اہم معدنیات کے قومی مشن کو 34 ہزار کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ، ماحولیات کیلئے ساز گار ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کیلئے اہم معدنی وسائل کی خاطر لکچدار ویلیو چین تشکیل دینے کے مقصد سے لیا گیا۔ نئی دلّی میں آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے معیشت کی ترقی کیلئے اہم معدنیات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
حکومت نے گنّے سے متعلق اشیاء کیلئے ایتھنول کی قیمتِ خرید کو بھی منظوری دے دی ہے۔ گنّے سے متعلق اشیاء میں C زمرے کے راب، B زمرے کے راب، گنّے کا رَس، شکر اور شکر کا شیرہ شامل ہیں۔
حکومت نے C زمرے کے راب کی 57 روپے 97 پیسے فی لیٹر، B زمرے کے راب کی 60 روپے 73 پیسے فی لیٹر اور گنّے کے رَس، شکر اور شکر کے شیرے کی 65 روپے 61 پیسے فی لیٹر کی قیمت کو بھی منظوری دی ہے۔