August 12, 2024 9:47 PM

printer

حکومت نے پی ایم- سوریہ گھر-مفت بجلی یوجنا کے تحت ماڈل شمسی گاؤں کے نفاذ کیلئے کارروائی جاتی رہنما خطوط جاری کئے ہیں

حکومت نے، پی ایم-سوریہ گھر-مفت بجلی یوجنا کے تحت ماڈل شمسی گاؤں کے نفاذ کیلئے آپریشن جاتی رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے آج ایک بیان میں کہا کہ اسکیم کے تحت، ملک بھر میں ہر ضلع میں ایک ماڈل شمسی گاؤں وضع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ اِس عنصر کیلئے 800 کروڑ روپئے کی مجموعی مالیاتی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت غور کئے جانے کی غرض سے، کسی گاؤں کو پانچ ہزار سے زیادہ یا خصوصی زمرے کی ریاستوں کیلئے دو ہزار سے زیادہ آبادی کے ساتھ، Revenue گاؤں ہونا چاہئے۔ وزارت نے کہا کہ گاؤں کا تجزیہ، ضلع سطحی کمیٹی کے ذریعے امکانی امیدواروں کے اعلان کے بعد چھ مہینے کے اندر اُن کی مجموعی نصب تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت پر کیا جائے گا۔
ہر ضلع میں جیتنے والے گاؤں کو، جس کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت سب سے زیادہ ہوگی، ایک کروڑ روپئے کی مرکزی مالی امداد کی گرانٹ دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں