ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 26, 2024 4:30 PM

printer

حکومت نے پندرہ ریاستوں کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے اور صلاحیت سازی کے پروجیکٹوں کیلئے ایک ہزار ایک سو پندرہ کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی ہے۔

مرکزی حکومت نے 15 ریاستوں کیلئے قدرتی آفات کی روک تھام اور صلاحیت سازی کے پروجیکٹوں کیلئے ایک ہزار 115 کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی ہے۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اِس فنڈ کی منظوری دی۔ مذکورہ کمیٹی نے 8 شمال مشرقی ریاستوں کیلئے 378 کروڑ روپے، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کیلئے 139 – 139 کروڑ روپے، مہاراشٹر کیلئے 100 کروڑ روپے، کرناٹک اور کیرالہ کیلئے 72 – 72 کروڑ روپے اور تمل ناڈو اور مغربی بنگال کیلئے 50 – 50 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے 115 کروڑ روپے سے زیادہ کے کُل اخراجات سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سوِل ڈیفنس اور صلاحیت سازی کیلئے ایک اور پروجیکٹ کی بھی منظوری دی ہے۔

وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات مزاحم بھارت کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کیلئے وزارت نے ملک میں قدرتی آفات کی موثر روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ ملک میں آفات کے خطرے کو کم کرنے کے نظام کو مضبوط کرکے قدرتی آفات کے دوران جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان کو کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزارت نے اجاگر کیا کہ اِس سال ریاستوں کو 21 ہزار 476 کروڑ روپے سے زیادہ پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں