ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 17, 2025 10:03 PM

printer

حکومت نے پندرہویں مالی کمیشن کے دوران 2025-26 تک مربوط PM آشا اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے

حکومت نے پندرہویں مالی کمیشن دورانیے کے دوران 2025-26 تک مربوط پردھان منتری اَنّ داتا آئے سَن رَکشن ابھیان PM آشا اسکیم کے سلسلے کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اِس فیصلے کے ساتھ حکومت نے قیمت امدادی اسکیم کے تحت تور، اڑد اور مسور کی دالوں کی خریداری کو بھی منظوری دے دی ہے، جو کہ 2024-25 کے خریداری سال کیلئے ریاست کی پیداوار کے 100 فیصد کے مساوی ہے۔ کسانوں کی شراکت سے ملک کی دالوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے قیمت امدادی اسکیم کے تحت آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تلنگانہ اور اترپردیش میں خریف 2024-25 کے سیزن کیلئے تور دال کی خریداری کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کی کُل مقدار 13 اعشاریہ دو دو لاکھ میٹرک ٹن ہے۔
وزارت نے بتایا ہے کہ اس کے تحت آندھرا پردیش، کرناٹک، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں خریداری کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور اب تک اِن ریاستوں میں صفر اعشاریہ ایک پانچ لاکھ میٹرک ٹن تور دال خریدی جاچکی ہے، جس سے 12 ہزار سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
حکومت نے بجٹ2025 میں یہ بھی اعلان کیا تھا کہ تور، اڑد اور مسور دالوں کی ریاستی پیداوار کی 100 فیصد تک کی خریداری آئندہ چار برسوں تک مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے جاری رکھی جائے گی تاکہ ملک میں دالوں کی خودکفالت حاصل کی جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں