ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

حکومت نے پریاگ راج کے مہا کمبھ میں ’راشٹریہ وایو شری یوجنا‘ کے تحت 12 ہزار سے زیادہ بزرگوں اور دِویانگ جَن کو مفت معاون آلات فراہم کیے ہیں۔

حکومت نے پریاگ راج کے مہا کمبھ میں ’راشٹریہ وایو شری یوجنا‘ کے تحت 12 ہزار سے زیادہ بزرگوں اور دِویانگ جَن کو مفت معاون آلات فراہم کیے ہیں۔ سماجی انصاف کی وزارت نے، سماجی انصاف اور ترقی کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کو اُجاگر کرنے کے لیے ایک پویلین قائم کیا ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Dipendra

بزرگوں اور دِویانگ جَن کو مفت معاون آلات فراہم کرنے کے لیے مہا کمبھ میلے میں، متعدد مقامات پر آرٹیفیشیل لِمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا ALIMCO کی جانب سے خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ALIMCO کے جنرل منیجر ایس کے ترپاٹھی نے کہا کہ ’راشٹریہ وایو شری یوجنا‘ کے تحت اہل مستفیدین کو معاون آلات مثلاً واکنگ اِسٹکس، سننے کے آلات اور وہیل چیئر مفت میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے معاون آلات سے فیضیاب ہونے والے کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ معاون آلہ اُنہیں آسانی سے چلنے میں مدد فراہم کرے گا۔

حکومت کا یہ اقدام قابلِ رسائی انڈیا مہم کا ایک حصہ ہے، جس سے مہا کمبھ میں روزانہ سینکڑوں افراد کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں