ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 2:10 PM

printer

حکومت نے پرالی جلانے کے معاملے میں ملوث کسانوں کے لیے جرمانہ کو دوگنا کردیا ہے

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق وزارت نے پرالی جلانے کے معاملوں میں جرمانے کو دوگنا کردیا ہے۔ حکومت نے پرالی جلانے کے معاملوں میں جرمانہ نافذ کرنے، اُسے اکٹھا کرنے اور اُسے استعمال کرنے سے متعلق ترمیمی ضابطوں 2024 کے تحت کل قومی راجدھانی خطے اور اس سے متصل علاقے میں ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن کے لیے نئے ضابطے نوٹیفائی کئے ہیں۔ نئے ضابطوں کے مطابق، جن کسانوں کے پاس 2 ایکڑ سے کم اراضی ہے، انہیں اب پانچ ہزار روپے دینے ہوں گے، جو پہلے ڈھائی ہزار روپے تھے۔ جن کسانوں کے پاس 2 سے 5 ایکڑ تک اراضی ہے، انہیں پرالی جلانے کے ہر واقعہ پر 10 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے اور جن کسانوں کے پاس 5 ایکڑ سے زیادہ رقبہ ہے وہ ماحولیات کو آلودہ کرنے کے لیے 30 ہزار روپے دیں گے۔اِس سے پہلے پرالی جلانے کے لیے 2 سے 5 ایکڑ اراضی کے لیے 5ہزار روپے اور 5 ایکڑ سے زیادہ کے لیے 15 ہزار روپے کا جرمانہ تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں