ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 25, 2024 9:45 PM

printer

حکومت نے پائیدار اور کیمیکل سے پاک کھیتی باڑی کے احیا کیلئے قدرتی کھیتی باڑی سے متعلق قومی مشن کو منظوری دے دی ہے

مرکزی کابینہ نے دو ہزار 481 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت والے قدرتی کھیتی کے قومی مشن کو منظوری دے دی ہے۔ نئی دلّی میں کابینی اجلاس کے بعد آج شام ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس مشن کا مقصد کیمیکل سے پاک اور پائیدار کھیتی والی قدرتی کھیتی باڑی کی بازیابی ہے۔ جناب ویشنو نے اِس فیصلے کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِس سے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
قدرتی کھیتی باڑی کے اِس قومی مشن پر گرام پنچایتوں کے 15 ہزار کلسٹرس میں عمل آوری ہوگی۔ اس مشن کے تحت کسانوں کو سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے آسان طریقہئ کار دستیاب ہوں گے، جس سے وہ اپنی قدرتی کھیتی کی مصنوعات کی بازار میں تشہیر کرسکیں گے۔ مرکزی کابینہ نے ملک گیر سطح پر تحقیقی مقالہ جات اور جرنل طباعت کو آسان اور صارف دوست بنانے کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام سے متعلق نئی مرکزی شعبے کی اسکیم ”One Nation – One Subscription“ کو بھی منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کیلئے تین سال 2025، 2026 اور 2027 کیلئے مجموعی طور پر چھ ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں