ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 27, 2025 9:28 PM

printer

حکومت نے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ صنعت کیلئے عالمی ای-مارکیٹ پلیس WAVES بازار کا آغاز کیا ہے

اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو اور ثقافت کے محکمے کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج نئی دلّی میں WAVES بازار، WAH استاد چیلنج اور WAVES ایوارڈس کا آغاز کیا۔ مرکزی وزرا نےCreate in India Challenge Season-1کا بھی افتتاح کیا، جس میں WAVES-2025 کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی شمولیت بھی ہوگی۔ WAVES بازار، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ صنعت کیلئے ایک سرکردہ عالمی ای-مارکیٹ پلیس ہے، جو خریداروں اور فروخت کرنے والوں کو رابطہ قائم کرنے، اشتراک کرنے اور فروغ پانے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی بھارت جلد ہی اختراعی معیشت کی راجدھانی بن جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثقافت کے محکمے کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے اِس بات پر زور دیا کہ بھارت قصہ گوئی کی سرزمین ہے اور آج جن اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے وہ عالمی سطح پر ملک کی صلاحیت کو اجاگر کریں گے۔
اطلاعات ونشریات کے سکریٹری سنجے جاجو نے WAVES بازار کو یکسر تبدیلی والی ایک پہل قرار دیا۔WAH استاد ایک منفرد کلاسیکی اور نیم کلاسیکی ٹیلنٹ Hunt ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ WAVES ایوارڈس کیلئے 15 فروری تک نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی آڈیو ویژول اور انٹرٹینمنٹ سمٹ WAVES کا نظریہ پیش کیا تھا جس سے بھارت، دنیا کی اختراعی راجدھانی بن سکے۔ بھارت اپنی مالامال ثقافت اور ایک متحرک اختراعی ایکو نظام کے ساتھ سب سے زیادہ فلمیں بنانے والا ملک ہے۔ WAVES، فن، اختراع اور ہنر کا ایک عالمی جشن ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں