نادرن ریلوے نے مہلوکین کے اہل خانہ کیلئے دس – دس لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ شدید زخمیوں کو ڈھائی – ڈھائی لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جبکہ معمولی زخمی افراد کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست سے تعلق رکھنے والے سبھی مہلوکین کے لواحقین کیلئے دو – دو لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا، جبکہ زخمی افراد کو پچاس – پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
اس دوران، ایجنسی کی خبروں کے مطابق، کل رات نئی دلّی ریلوے اسٹیشن میں مچی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے۔ ان میں 11 خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔
LNJP اسپتال نے دو ہیلپ لائن نمبرس جاری کئے ہیں۔
نمبر ہیں: 9873 61 7028 اور 011- 23501207
صدرِ جمہوریہ، وزیر اعظم اور ریلوے، داخلی اور دفاعی امور کے وزراء نے اس حادثے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔x