مالی برس 2024-25 کیلئے بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کے بارے میں اندازہ کیا گیا ہے کہ یہ چھ اعشاریہ چار فیصد ہوگی۔ اعداد وشمار اور پروگرام پر عمل آوری کی وزارت کے اعداد وشمار کے قومی دفتر کی جانب سے آج جاری موجودہ مالی برس کیلئے سالانہ GDP کے پیشرفت کے پہلے اندازے کے مطابق Nominal جی ڈی پی میں 9 اعشاریہ 7 فیصد کی ترقی ہوئی ہے۔ سابقہ مالی برس میں GDP کی شرح نمو کا اندازہ آٹھ اعشاریہ دو فیصد کیا گیا تھا جبکہ Nominal جی ڈی پی کی شرح ترقی کا اندازہ 9 اعشاریہ 6 فیصد تھا۔ وزارت نے مزید بتایا کہ Real گراس ویلیو ایڈیڈ GVA مالی برس 2023-24 کی سات اعشاریہ دو فیصد کی شرح ترقی کے مقابلے 6 اعشاریہ چار فیصد رہی ہے۔ Nominal جی وی اے میں سابقہ مالی برس کی آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد کی شرح ترقی کے مقابلے 9 اعشاریہ تین فیصد کی شرح ترقی ہوئی ہے۔
Site Admin | January 7, 2025 9:28 PM