September 3, 2024 9:55 PM

printer

حکومت نے ملک کی دفاعی تیاری میں اضافے کیلئے ایک لاکھ 45 ہزار کروڑ روپئے مالیت کی تجاویز کو منظوری دی ہے

حکومت نے ملک کی دفاعی تیاریوں میں اضافے کیلئے ایک لاکھ 45 ہزار کروڑ روپے مالیت کی تجویزوں کو منظوری دی ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں، دفاعی ساز و سامان حاصل کرنے والی کونسل DAC نے، اہم ساز وسامان خریدنے کی 10 تجویزوں کو منظوری دی ہے۔ کونسل نے مستقبل میں تیار رہنے والی جنگجو گاڑیوں، ایئر ڈیفنس فائر کنٹرول رڈراس، Dornier-228 طیاروں اور ساحل سے کچھ دور تیزی سے گشت کرنے والے جدید ترین بحری جہازوں کی خریداری کی منظوری دی ہے۔
مستقبل میں تیار رہنے والی جنگجو گاڑیوں سے بھارتی فوج کے ٹینکوں کے بیڑے میں جدت آجائے گی اور وہ مختلف علاقوں میں ابھرتے ہوئے خطروں سے موثر طور پر نمٹ سکے گا۔ اِسے اِس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ اگلے 33 سے 45 سال تک کام کرسکتی ہے اور یہ جدید طرز کے ساز و سامان اور خود کار آلات سے لیس ہے۔ ایئر ڈیفنس فائر کنٹرول رڈراس، دشمن کے ہتھیاروں کو فضا میں ہی پتہ لگاکر اُنھیں تباہ کر سکتے ہیں۔ Dornier-228 طیاروں اور ساحل سمندر سے کچھ دور تیزی سے گشت کرنے والے جدید ترین بحری جہازوں سے بھارتی ساحلی گارڈ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جن کی مدد سے وہ بہتر نگرانی، گشت، تلاش اور بچاؤ کا کام نیز قدرتی آفات کی صورت میں راحت کا کام کام بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں