August 18, 2024 9:54 PM

printer

حکومت نے ملک میں Mpox کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی ہے

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں ملک میں M-Pox کی تیاریوں کی صورتحال اور صحت عامہ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی M-Pox کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر مشرا نے ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ نگرانی کے عمل میں اضافہ کریں اور کیسز کا فوری پتہ لگانے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔ انھوں نے مزید ہدایت دی کہ جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کے نیٹ ورک کو جلد تشخیص کیلئے تیار کیا جائے۔ اِس وقت 32 لیباریٹریاں اِس کی جانچ کیلئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ اس بیماری کی روک تھام اور علاج کے پروٹوکول کو بڑے پیمانے پر پھیلایا جانا چاہیے۔
انھوں نے حفظانِ صحت فراہم کرنے والوں میں بیماری کی علامات اور اِس کے بارے میں بیداری مہم چلانے اور نگرانی نظام کو بروقت نوٹیفکیشن دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
میٹنگ کے دوران مطلع کیا گیا کہ ابھی تک ملک میں M-Pox کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ موجودہ جائزے کے مطابق بڑے پیمانے پر اِس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ نہایت کم ہے۔ M-Pox کا انفیکشن عام طور پر دو سے چار ہفتوں تک محدود رہتا ہے۔ M-Pox کے مریض عام طور پر معاون طبی دیکھ بھال اور انتظام سے صحتیاب ہوجاتے ہیں۔ M-Pox کی بیماری متاثرہ مریض کے ساتھ طویل اور قریبی رابطے سے ہوتی ہے۔
عالمی صحت ادارے WHO، افریقہ کے بہت سے علاقوں میں اِس بیمارے کے پھیلنے کے پیش نظر 14 اگست کو M-Pox کو بین الاقوامی تشویش کی حامل صحت عامہ کی ایمرجنسی قرار دے چکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں