ہنرمندی کے فروغ Entrepreneurship کے وزیر مملکت جینت چودھری نے آج نئی دلّی میں Model Skill Loan Scheme کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کا مقصد ملک کی مستقبل کیلئے تیار افرادی قوت کو بااختیار بنانا ہے۔ اسکیم کے تحت ملک بھر میں 25 ہزار نوجوانوں کو تعلیم اور ہنرمندی کو بڑھانے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب چودھری نے کہا کہ اس نئی اسکیم کے تحت، قرض کی رقم کی حد میں ایک اعشاریہ پانچ لاکھ روپے سے سات اعشاریہ پانچ لاکھ روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
Site Admin | July 25, 2024 9:56 PM