معذور افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج نئی دلّی میں ملک بھر کے دِوِیانگ جنوں کو خود مختار بنانے کیلئے 16 اقدامات کی شروع کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے زور دیا کہ یہ تقریب ایک شمولیت والے سماج کی تشکیل کے تئیں سرکار کے مستحکم جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِن اقدامات کے ذریعے سرکار کا مقصد سبھی دِوِیانگ جنوں کیلئے مساوی مواقع اور رسائی فراہم کرنا اور اُنھیں خودمختار بنانا ہے۔ وزیر موصوف کے ذریعے شروع کئے گئے کچھ اہم اقدامات میں ”قدم نی جوائنٹ: رسائی کے راستے حصہ تین، Sugamya بھارت ابھیان اور Braile Book پورٹل شامل ہیں“۔
Site Admin | December 3, 2024 9:23 PM