ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 15, 2024 9:51 PM

printer

حکومت نے مصنوعی ذہانت AI کے شعبے میں مہارت کے تین مرکزوں کا اعلان کیا ہے جن میں صحت، زراعت اور شہروں کی پائیداری پر توجہ دی جائے گی

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے نئی دلّی میں آج صحت، زراعت اور پائیدار شہروں پر توجہ مرکوز کرنے والے مصنوعی ذہانت کے تین Excellence مراکز AI-COE کا اعلان کیا۔ جناب پردھان نے کہا کہ یہ مراکز، تحقیق، اختراعات اور معیشت کو فروغ دینے اور عوامی بہبود کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کریں گے۔ مصنوعی ذہانت کے اِن تین COEs کی قیادت، اعلیٰ تعلیمی ادارے کریں گے، جس میں صنعت شراکت داروں اور اسٹارٹ اپس کا تعاون شامل ہوگا۔ یہ مراکز دلّی کے ایمس، IIT Ropar اور IIT کانپور میں قائم کیے جائیں گے۔ دلّی کے ایمس میں قائم مرکز، IIT دلّی کے ساتھ صحت کے شعبے میں کام کرے گا۔ IIT Ropar میں قائم مرکز، زراعت کے شعبے میں اور IIT کانپور، پائیدار شہر کے سلسلے میں کام کرے گا۔ جناب پردھان نے کہا کہ سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا یہ فیصلہ، مصنوعی ذہانت میں ملک کی پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں