حکومت نے مرکزی سرکاری ملازمین اور پنشن یافتگان کیلئے آٹھویں پے کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کَل نئی دلّی میں اِس کا اعلان کیا۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ساتویں پے کمیشن کی مدت 2026 میں ختم ہو رہی ہے لہٰذا آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل سے پے پینل کی سفارشات حاصل کرنے کیلئے اب کافی وقت فراہم ہوگا۔ جناب ویشنو نے کہا کہ کمیشن کے چیئرمین اور کمیشن کے دو ممبروں کی جلد ہی تقرری کی جائے گی۔
Site Admin | January 17, 2025 9:55 AM