حکومت نے مرکزی سرکاری ملازمین اور پنشن یافتگان کیلئے آٹھویں پے کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نئی دلّی میں اِس کا اعلان کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ساتویں پے کمیشن کی مدت 2026 میں ختم ہو رہی ہے اور آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل پے پینل کیلئے سفارشات حاصل کرنے کیلئے کافی وقت فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن کے چیئرمین اور دو ممبروں کی جلد ہی نامزدگی کی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آٹھویں پے کمیشن کا فیصلہ زندگی کے معیار کو بہتر کرے گا اور اخراجات کو استحکام فراہم کرے گا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے اُن تمام سرکاری ملازمین کی کوششوں کی ستائش کی جنھوں نے ایک وکست بھارت کی تعمیر کیلئے کام کیا ہے۔ اِس فیصلے سے 45 لاکھ سے زیادہ مرکزی سرکاری ملازمین اور 68 لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان کو فائدہ ہوگا۔ ریلوے تنظیموں کے رہنماؤں نے آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل کے اعلان کیلئے مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن کے جنرل سکریٹری اور اسٹاف سائڈ کے سکریٹری شیو گوپال مشرا نے آج ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو سے نئی دلّی میں ملاقات کی۔
میٹنگ کے دوران انھوں نے 40 لاکھ شہریوں اور 29 لاکھ دفاعی اور نیم فوجی دستوں اور پنشن یافتگان کی طرف سے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔
انڈین ریلوے مینس کے قومی فیڈریشن کے صدر گومَن سنگھ نے بھی اِس فیصلے کیلئے وزیر اعظم اور سرکار کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انڈین ریلوے مینس کے قومی فیڈریشن کے نائب صدر بی سی شرما نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی اور ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Site Admin | January 16, 2025 10:06 PM