حکومت نے اس سال جولائی سے واجب الادا مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے مہنگائی بھتہ کی اضافی قسط اور پنشن یافتگان کے لیے، مہنگائی ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشن پانے والوں کیلئے تین فیصد کے مہنگائی بھتے اور مہنگائی ریلیف کی اضافی قسط کی منظوری دی ہے۔
مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان یا فیملی پنشن یافتگان بنیادی پنشن یا فیملی پنشن کی موجودہ 50 فیصد سے53 فیصد شرح سے مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف کی زیادہ رقم کے حصول کے مجاز ہوں گے۔x