ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 2, 2024 9:33 PM

printer

حکومت نے مدھیہ پردیش کے Bandhavgarh ٹائیگر ریزرو میں 10 ہاتھیوں کی ہلاکت کے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے

سرکار نے مدھیہ پردیش کے Bandhavgarh ٹائیگر ریزرو میں ہاتھیوں کی موت پر تفتیش شروع کی ہے۔ ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے جنگلاتی جرائم کنٹرول بیورو WCCB نے 10 ہاتھیوں کی موت کی تفتیش کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ یہ ٹیم اِس معاملے میں ایک آزادانہ تفتیش کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش سرکار نے بھی پانچ ممبران پر مشتمل ریاستی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ اِس کی تفتیش کی جاسکے اور رپورٹ پیش کی جاسکے۔ Bandhavgarh ٹائیگر ریزور میں گشت پر مامور اسٹاف کو Salkhania اور Khiatuli رینچ میں 29 اکتوبر کو چار ہاتھیوں کی موت کا پتہ چلا تھا۔ آس پاس کے علاقوں میں چھان بین کے بعد مزید چھ ہاتھی بیمار یا بیہوش پائے گئے تھے جن کی بعد میں موت ہوگئی تھی۔
مدھیہ پردیش کے متعلقہ افسروں کے ذریعے فراہم کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق ہاتھیوں کی موت زہر دینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ موت کی اصل وجہ کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ، Histopathological، اور Toxicological تجزیوں اور دوسرے متعلقہ شواہد سمیت ایک وسیع انکوائری کے بعد ہی چل سکے گا۔ ریاستی اہلکاروں کی طرف سے احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکے اور Bandhavgarh ریزرو اور آس پاس کے علاقوں میں نگرانی کی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں