حکومت نے مالی سال 2022-23 کے دوران، 424 ادویہ کو نقلی یا ملاوٹی قرار دیا ہے نیز 3 ہزار 53 ادویہ کو کم معیاری پایا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ادویہ کے معیار کو کنٹرول کرنے کی مرکزی تنظیم نے ریاستی ادویہ کے کنٹرولرز کے ساتھ ملکر 400 سے زیادہ احاطوں کا خطرے پر مبنی معائنہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ کمپنیوں کی شناخت خطرے کے زمرے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس میں بہت سی ادویہ کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، ان کے بارے میں شکایتوں پر توجہ دی گئی ہے اور مصنوعات کی حساسیت کا خیال رکھا گیا ہے۔
Site Admin | July 26, 2024 9:44 PM