شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر، کے رام موہن نائیڈو نے آج نئی دلّی میں پائلٹوں کیلئے الیکٹرونک پرسنل لائسنس EPL کا آغاز کیا۔ الیکٹرونک پرسنل لائسنس پائلٹوں کیلئے لائسنس حاصل کرنے اور لائسنس کی تجدید کے عمل کو آسان بنائے گا، اس سے انہیں کافی سہولت فراہم ہوگی۔ الیکٹرانک پرسنل لائسنس کے آغاز کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت پائلٹوں کیلئے EPL لانچ کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ EPL پائلٹوں کیلئے لائسنسنگ سے متعلق دستاویزات تک بروقت رسائی کو یقینی بنائے گا۔ EPL کے آغاز کی تعریف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے الیکٹرانک لائسنس کو بھارت کی ہوا بازی کی صنعت میں ڈیجیٹل تبدیلی، لائسنسنگ کے عمل کو منظم کرنے اور پائلٹوں کو بااختیار بنانے کا ایک ثبوت قرار دیا۔ جناب نائیڈو نے اجاگر کیا کہ شہری ہوا بازی کی وزارت نے، ہوا بازی، ہوائی اڈوں، کام کاج اور ضابطوں سمیت ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والی ہوا بازی مارکیٹوں میں سے ایک بن گیا ہے۔×
Site Admin | February 20, 2025 2:34 PM
حکومت نے لائسنس حاصل کرنے اور اس کی تجدید کے عمل کو آسان بنانے کیلئے پائلٹوں کیلئے الیکٹرانک پرسنل لائسنس کا آغاز کیا ہے۔
