حکومت نے کابینہ کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی میں گیارہ ارکان ہوں گے، جس کی سربراہی وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ کمیٹی کے ارکان میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان، اسٹیل کے وزیر ایچ ڈی کمارا سوامی اور پنچایتی راج کے وزیر راجیو رنجن سنگھ شامل ہیں۔ سکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی صدارت جناب مودی کریں گے۔ راج ناتھ سنگھ، امت شاہ، نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ پارلیمانی امور سے متعلق دس رکنی کابینہ کمیٹی کی سربراہی راج ناتھ سنگھ کریں گے۔ سیاسی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی میں وزیر اعظم سمیت 14 ارکان ہوں گے۔ تقرری سے متعلق کابینہ کمیٹی، جناب مودی اور جناب شاہ پر مشتمل ہے۔ کابینہ کی دیگر کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
Site Admin | July 3, 2024 9:50 PM