ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 3, 2024 9:40 PM

printer

حکومت نے سرکاری سیکٹر کی بیمہ کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ کیرالہ میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات کے متاثرین کے Claim کو جلد از جلد نمٹائیں

حکومت نے سرکاری سیکٹر کی بیمہ کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ کیرالہ میں مٹی کے تودے کھسکنے کے سانحے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ بیمہ کے دعوؤں پر تیزی کے ساتھ کارروائی اور رقوم کی ادائیگی کی جاسکے۔ مرکزی وزارت خزانہ نے کہا کہ لائف انشورنش کارپوریشن LIC سے کہا گیا ہے کہ وہ PM Jeevan جیوتی بیمہ یوجنا کے تحت بیمہ پالیسی کے حامل افراد کو دعوؤں کی رقم کو تیزی سے تقسیم کرے۔ وزارت نے کہا کہ دعوؤں سے متعلق کارروائی کیلئے درکار دستاویزات میں جامع طور پر نرمی کی گئی ہے تاکہ دعوے کی رقم کی تیزی سے ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ بیمہ کمپنیوں نے مختلف وسیلوں سے اپنے پالیسی ہولڈرس تک پہنچنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں تاکہ وائناڈ، Palakkad، کوزی کوڈ، ملّا پورم اور تھریسور ضلعوں میں مدد کیلئے رابطے کی تفصیلات فراہم کی جاسکے جہاں کافی تعداد میں بیمہ سے متعلق دعوے کیے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں