September 14, 2024 9:46 AM

printer

حکومت نے خام تیل پر کسٹمز ڈیوٹی میں 20 فیصد اور ریفائنڈ سورج مُکھی تیل پر کسٹمز ڈیوٹی میں 32 اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ کیا ہے

حکومت نے خام تیل پر کسٹمز ڈیوٹی میں 20 فیصد اور ریفائنڈ سورج مُکھی تیل پر کسٹمز ڈیوٹی میں 32 اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ اِس تبدیلی کا اطلاق آج سے ہوگیاہے۔ خزانے کی وزارت کی طرف سے جاری ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق، خام پام، سویابین اور سورج مکھی تیل پر، 20 فیصد کسٹمزڈیوٹی لاگو کی گئی ہے۔ اِن تیلوں پر ابھی تک یہ ڈیوٹی  لاگو نہیں تھی۔

خام تیل پر لاگو ڈیوٹی ساڑھے پانچ فیصد سے بڑھاکر 27 اعشاریہ پانچ فیصد کردی گئی ہے جبکہ ریفائنڈ تیلوں پر عائد 13 اعشاریہ سات پانچ فیصد ڈیوٹی میں اضافہ کرکے اِسے  35 اعشاریہ سات پانچ فیصد کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں