حکومت نے حج کے سفر کو آسان بنانے کے لئے کئی اصلاحات نافذ کی ہیں، جن سے بہتر رسائی اورسہولت کے لئے ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کے ان اقدامات نے خواتین کی مساوات کو فروغ دیا ہے جس سے زیادہ تعداد میں خواتین کو آزادانہ طور پر بنا کسی پر انحصار کیے حج کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔ کم آمدنی والے لوگوں کے لئے بھی خاص طور پر حج کی سہولت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ خاص طور پر خواتین کی رسائی میں اضافے کے اقدام کے طور پر عازمین حج کی مدد کے لئے سہولتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ اس سال جنوری میں دو طرفہ حج سمجھوتے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت بھارت سے حج 2024 کیلئے ایک لاکھ 75 ہزار عازمین حج کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار سیٹیں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ سفر کرنے والوں کے لئے مختص کی گئی ہیں۔
Site Admin | November 9, 2024 9:36 PM