ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 18, 2024 9:39 PM

printer

حکومت نے ثالثی اور مصالحت سے متعلق ترمیمی بل 2024 کے مسودے پر رائے اور تبصرے طلب کئے ہیں

حکومت نے ثالثی اور مصالحت سے متعلق ترمیمی بل 2024 کے مسودے پر رائے اور تبصرے طلب کئے ہیں۔ قانون اور انصاف کی وزارت نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں تنازعات کا حل تلاش کرنے کے ماحول کو مستحکم کرنے اور کاروبار کرنے میں نرمی کو فروغ دینے سے متعلق کئی اقدامات کئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ قانونی امور کا محکمہ فی الوقت ثالثی اور مصالحت سے متعلق ایکٹ مجریہ 1996 میں مزید ترامیم پر غوروفکر کر رہا ہے۔ اس بل کے اغراض ومقاصد میں ادارہ جاتی ثالثی کو مزید فروغ دینا، ثالثی میں عدالت کی مداخلت کو کم کرنا اور ثالثی سے متعلق کارروائیوں کو بروقت مکمل کئے جانے کو یقینی بنانا شامل ہیں۔ حکومت نے عوام سے اگلے ماہ کی تین تاریخ پر اس پر اُن کی رائے طلب کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں