ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 22, 2024 9:52 PM

printer

حکومت نے تریپورہ کے مختلف ضلعوں میں برو برادری کے لوگوں کی باز آبادکاری کیلئے 900 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں: امت شاہ

ریاست کے ڈَھلائی ضلعے میں مسورائی پاڑا علاقے میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے ریاست میں، Bru برادری کی آبادکاری کے معاملے سے نہ نمٹنے پر سابقہ کمیونسٹ پارٹی سرکار کی نکتہ چینی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ 2018 میں بی جے پی کی قیادت والی سرکار آنے کے بعد، Bru برادری کے 40 ہزار لوگوں کی آبادکاری کا کام انجام دیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کمیونسٹ برادری، خود کو غریبوں کا مسیحا بتاتی ہے، لیکن اُسے Bru برادری کے لوگوں کا درد نہیں محسوس ہوا۔

جناب شاہ نے کہا کہ حکومت نے ریاست کے مختلف ضلعوں میں 11 گاوؤں میں Bru برادری کے لوگوں کو آباد کرنے کیلئے 900 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں