ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 25, 2024 9:34 PM

printer

حکومت نے بھارت کے آئین کو اختیار کرنے کے 75ویں سال کی یادگار منانے کیلئے کَل سے سال بھر طویل تقریبات کا اعلان کیا ہے

حکومت نے بھارت کے آئین کو اپنائے جانے کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر کَل سے ایک سال طویل جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔ اِس ضمن میں اگلے سال 26 نومبر تک ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اِس جشن کے دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے، نئی دلّی میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے صحافیوں سے کہا کہ اِس موقع پر سنویدھان سَدن کے سینٹرل ہال میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین سے خطاب کریں گی۔
قانون اور انصاف کے وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ اِن ایک سالہ تقریبات کا انعقاد ”ہمارا سنویدھان، ہمارا سوابھیمان“ مہم کے تحت کیا جائے گا۔
ثقافت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ سال بھر چلنے والے اِس جشن کا مقصد لوگوں کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے آپس میں جوڑنا اور اُن میں آئین اور اس کے بنانے والوں کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔
آکاشوانی کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ شہریوں کو مختلف سرگرمیوں اور وسائل کے ذریعے آئین کے ورثے سے جوڑنے کیلئے ایک خصوصی ویب سائٹ Constitution75.com بھی تیار کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں