کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج نئی دلّی میں ایک پروگرام کے دوران بھارتی صنعت کاروں کیلئے بین الاقوامی کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے Trade Connect e-Platform کا آغاز کیا۔ آن لائن پلیٹ فارم ایک ایسا وسیلہ ہوگا، جہاں ضابطوں، آزاد تجارتی سمجھوتوں، پروگراموں، شراکت داری، Customs، محصولات اور رعایتیں اور بیرونِ ملک کے خریداروں کے جائزے کے بارے میں ایک ہی جگہ معلومات حاصل ہوں گی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ ای-پلیٹ فارم سے عالمی بازار میں بھارت کی حصہ داری میں اضافہ ہوگا۔ x
Site Admin | September 11, 2024 10:16 PM