August 8, 2024 9:46 PM

printer

حکومت نے بھارتیہ طلبا کو تحفظ و سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا ہے۔

حکومت نے بھارتیہ طلبا کو تحفظ و سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ بیرون ممالک میں بھارتیہ طلبا کو تحفظ و سکیورٹی فراہم کرنا، حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں قائم بھارتیہ مشن، اعلیٰ تعلیم کیلئے غیر ممالک کا سفر کرنے والے طلبا، مشنوں اور مدد پورٹل پر اندراج کروانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ ان کی شکایتوں اور انھیں درپیش دیگر معاملات کا مقررہ مدت کی حد میں ازالہ کیا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں