ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 6, 2024 3:23 PM

printer

حکومت نے بنگلہ دیش معاملے پر کُل پارٹی میٹنگ کی۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں از خود بیان دیں گے

حکومت نے آج بنگلہ دیش معاملے پر ایک کُل پارٹی میٹنگ کی۔ نئی دِلی میں منعقدہ اِس میٹنگ کے دوران وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے لیڈروں کو بنگلہ دیش کے موجودہ حالات اور واقعات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کُل پارٹی میٹنگ کے دوران پارٹیوں کی متفقہ حمایت اور آپسی مفاہمت کو سراہا۔ اِس میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو، مرکزی وزیر اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا موجود تھے۔ اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، TMC کے رہنما سدیپ بندوپادھیائے، NCP شردپوار کی لیڈر سپریا سولے، RJD کی رہنما میسا بھارتی، سماجوادی پارٹی کے لیڈر پروفیسر رام گوپال یادو اور DMK کے ٹی آر بالو نے میٹنگ میں شرکت کی۔اِس کے علاوہ مرکزی وزیر اور جنتادل یو کے رہنما للن سنگھ، مرکزی وزیر اور جنتادل سیکولر کے رہنما ایچ ڈی کمارا سوامی، مرکزی وزیر اور TDP کے لیڈر رام موہن نائیڈو اور لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس کے رہنما ارون بھارتی نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بنگلہ دیش کے حالات کے سلسلے میں از خود بیان دیں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر راجیہ سبھا میں دوپہر ڈھائی بجے، جبکہ راجیہ سبھا میں سہ پہر ساڑھے تین بجے بیان دیں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں